عام انتخابات، ایم کیوایم نے ن لیگ کو صاف انکار کر دیا

کراچی(پاکستان امیج) ایم کیو ایم نے (ن) لیگ سے روایتی سیٹوں پر سیٹ ایڈجسٹمٹ سے معذرت کرلی ہے۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ کراچی میں ایم کیو ایم اور (ن) لیگ کے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی جس میں عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور صوبے میں سیاسی اتحاد پر گفتگو کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ ایم کیوایم نے (ن) لیگ سے کراچی میں متحدہ کی روایتی سیٹوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے معذرت کرلی ہے تاہم لیاری، کیماڑی اور ملیر کے چند حلقوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے رضا مندی ظاہر کی ہے۔

حیدرآباد میں قومی اسمبلی کی دونوں نشست پر ایم کیوایم نے اپنا امیدوار لانے پر زور دیا ہے جب کہ میرپورخاص، نوابشاہ، سکھر، لاڑکانہ اور ٹنڈوالہ یار کی نشستوں پر ایم کیو ایم بات کرنے پر راضی ہے۔(ن) لیگ کا مؤقف ہے کہ جن نشستوں پرایم کیو ایم کو 20 سے 25 ہزار ووٹ ملے وہاں وہ (ن) لیگ کو سپورٹ کرے۔ذرائع کے مطابق ان تجاویز کو دونوں پارٹیوں کی قیادت کے سامنے رکھا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *