بابراعظم کے ’’ چھوٹا ڈان ‘‘ پکارنے پر سعود شکیل نے بھی جواب دیدیا

راولپنڈی (پاکستان امیج )قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے بابراعظم کے ’’چھوٹا ڈان‘‘ کہہ کے مخاطب کرنے پر دلچسپ جواب دیدیا ہے۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کے دوسرے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹر سعود شکیل نے کہا کہ یہ بابراعظم کا پیار ہے کہ وہ مجھے ’چھوٹا ڈان‘ کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل میچز ہر کھلاڑی کیلئے اہمیت کے حامل ہوتے ہیں، کوشش ہوتی ہے اچھا پرفارم کریں۔ کوئی بھی میچ چھوٹا بڑا نہیں ہوتا دورہ آسٹریلیا اہم ہوگا، دو تین پلیرز کے علاوہ زیادہ تر کھلاڑیوں کا یہ نیا تجربہ ہوگا۔

سعود شکیل نے کہا کہ ٹیم میں گروپنگ کا تاثر غلط ہے، تمام کھلاڑی ٹیم اور ملک کیلئے کھیلتے ہیں۔کوشش ہوتی ہے اچھی کرکٹ کھیل کر عوام اسکو تفریح فراہم کرسکیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *