اسلام آباد (پاکستان امیج)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے معیشت کی بحالی کے لیے اقدامات پر بھرپور تعاون کا اعادہ کیا۔وزیراعظم نے ہدایت دی کہ تمام اسٹیک ہولڈرز طویل مدتی اقتصادی فوائد کو حقیقت بنانے کے لیے کردار ادا کریں۔
تفصیلات کے مطابق ایپکس کمیٹی اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے شرکت کی،وفاقی وزراء اور سینیئر سول و عسکری حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
اعلامیے کے مطابق ایس آئی ایف سی اجلاس میں دوست ممالک کے ساتھ اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کو مضبوط کرنے پر غور کیا گیا،کمیٹی نے دوست ممالک کے ساتھ جاری تعاون کا بھی جائزہ لیا اور مختلف منصوبوں کی جلد تکمیل کی ہدایت کی جاری کی۔
ایپیکس کمیٹی نے غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق متعدد اقدامات کی متفقہ منظوری دی ۔
اس موقع پر نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے متعلقہ وزارتوں کی کارکردگی کو سراہا۔
Pakistan Image