بھارتی ٹیم کے باؤلر نے اچانک فیشن بلاگر سے شادی کر لی ، تصاویر وائرل

ممبئی (پاکستان امیج )بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نودیپ سینی نے سوشل میڈیا پر مقبول فیشن بلاگر سواتی سے شادی کرلی ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2019 میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ باؤلر نودیپ سینی نے اپنی دیرینہ گرل فرینڈ سواتی آستھانہ سے شادی کرلی جس کی تصاویر اُنہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ پر پوسٹ کیں۔نودیپ سینی نے اپنی شادی کے دن سفید رنگ کی شیروانی پہنی جبکہ اُن کی دلہن نے بھی سفید رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا۔

بھارتی فاسٹ باؤلر اور فیشن بلاگر سواتی نے مشترکہ پوسٹ میں لکھا کہ ’’آپ کے ساتھ، ہر دن محبت کا دن ہے، سب کی دُعاوْں کے ساتھ ہم اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کررہے ہیں‘‘۔نودیپ سینی اور سواتی کی پوسٹ پر بھارتی کرکٹرز اور مداحوں کی جانب سے شادی کی مبارکباد دی گئی اور ساتھ ہی اس جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔

واضح رہے کہ سواتی فیشن، ٹریول (سفر) اور لائف سٹائل کے شعبوں میں ایک ماہر بلاگر ہیں، اُن کے انسٹاگرام پر 85 ہزار سے زائد فالوورز ہیں جبکہ یوٹیوب پر اُن کا اپنا چینل بھی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *