کراچی (پاکستان امیج) صوبائی خود مختاری کیخلاف کیا سازش کی جا رہی ہے؟ پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے بتا دیا۔کراچی میں آرٹس کونسل آف پاکستان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ وفاق میں پیسے صوبوں سے جمع ہوتے ہیں۔ صوبوں کو کمزور کرنے اور صوبائی خود مختاری کو رول بیک کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ اقتدار کی رسہ کشی میں سیاسی جماعتیں آئین پر حملے کا آلۂ کار نہ بنیں۔
نثار کھوڑو نے مزید کہا کہ جو بات چیئرمین پی ٹی آئی کرتے تھے وہی نواز شریف کر رہے ہیں۔
Pakistan Image