” نظام انصاف پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے”جاوید لطیف نے شفاف انتخابات کیلیے اداروں سے “گزارش” کر دی

اسلام آباد (پاکستان امیج ) تمام سازشوں کی جڑیں عدل کے نظام سے پھوٹتی ہیں،آج بیرونی دباؤ پر نظام انصاف پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے صاف شفاف انتخابات کیلیے اداروں سے “گزارش” کر دی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ اداروں سے گزارش ہے صاف شفاف انتخابات ہونے چاہئیں، آئین ہونے کے باوجود ناانصافی پر مبنی روایات ملک کو چلا رہی ہیں۔آئین پر عمل نہ کیا گیا تو پاکستان حادثے کا شکار ہو سکتا ہے۔ آج بیرونی دباؤ پر نظامِ انصاف پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، 16 ماہ کی حکومت کا حصہ نہ بنتے تو تصادم کا خطرہ تھا۔

جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے ملک بچانے کے لیے 16 ماہ کی حکومت کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا، فیصلہ اس لیے کیا کہ عوام اور اداروں کے درمیان خلیج کم ہو، نواز شریف نے لڑائی کے بجائے امن اور مذاکرات کا راستہ اپنایا۔تمام سازشوں کی جڑیں عدل کے نظام سے پھوٹتی ہیں۔ نواز شریف کو انصاف ملتا ہے تو رعایت دینے کی بات ہو رہی ہے، کیا عدل بیلنس کرنے کی بنیاد پر ہوتا ہے؟ کہا گیا 2018ء میں آپ کو باہر رکھا گیا 2024ء میں کسی اور کو باہر رکھا جائے گا۔ پاکستان میں ایک قانون ہے مگر طبقے دو ہیں، عدت پر مذہب اور پاکستان کا قانون بہت واضح ہے، 190 ملین پاؤنڈ کھا جانا کیا چیئرمین پی ٹی آئی کی ذاتی زندگی ہے؟

جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کی محرومیوں کو ریاست مخالف بیانیہ بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، 9 مئی میں ملوث شخصیات پورے ملک میں بلوچستان والا بیانیہ بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *