لاہور (پاکستان امیج) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم سمیت کئی کھلاڑیوں کو امام الحق کی شادی میں شرکت کی اجازت آج پریکٹس سے مشروط کر دی۔
نجی ٹی وی” جیو نیوز “کے مطابق قومی کرکٹرز سرفراز احمد، عثمان قادر اور بابر اعظم کو پی سی بی (پاکستان کرکٹ بورڈ) نے ہدایت دی ہے کہ کھلاڑی پہلے آج پریکٹس میں شرکت کریں اس کے بعد امام الحق کی شادی میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔
پی سی بی کی جانب سے کہا گیا کہ سرفراز، بابر اور عثمان کل کیمپ میں پریکٹس کا حصہ بنیں گے۔ پاکستان ٹیسٹ سکواڈ کے کیمپ میں مزید 3 باؤلرز کو شامل کر لیا گیا۔ ثمین گل ، علی شفیق اور محمد علی تربیتی کیمپ کا حصہ بن گئے۔
Pakistan Image