کنگنا رناوت اپنے بوائے فرینڈ اور تنازعات پر دھیان دیں، نوشین شاہ کا جواب بھی آگیا

کراچی (پاکستان امیج) اداکارہ اور ماڈل نوشین شاہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں ایک بار بالی ووڈ اداکارہ کنگنا راناوت سے ملاقات کرکے انہیں کہنا چاہتی ہوں کہ وہ پاکستان کی بجائے اپنے سابقہ بوائے فرینڈ اور تنازعات پر دھیان دیں۔

حال ہی میں اداکارہ نوشین شاہ نے ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کی جس دوران انہوں نے بالی ووڈ اداکارہ کنگنا راناوت سے ملاقات کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ نوشین شاہ نے طنزیہ انداز میں کہا کہ کنگنا راناوت سے صرف ایک بار ملنا چاہتی ہوں، جس طرح وہ میرے ملک کے بارے میں فضول باتیں کرتی ہیں اس پر ان کو کھری کھری سنانا چاہتی ہوں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ کنگنا راناوت کو کسی بات کا علم نہیں ہے، وہ دوسرے ملک کے بارے میں فضول تبصرے کررہی ہوتی ہیں، کنگنا کو اپنے ملک اور اپنی اداکاری، اپنے سابقہ بوائے فرینڈ اور اپنے تنازعات پر دھیان دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کنگنا کون ہوتی ہیں کہ وہ ہمارے ملک کے بارے میں بات کریں، انہیں اپنے کام سے کام رکھنا چاہیے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *