شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنےکی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنےکی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل “دنیا نیوز” کے مطابق سابق وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنےکی درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی،وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے کہاکہ اسلام آباد میں کئی لوگوں پر کریمنل کیسز ہیں، صرف شیریں مزاری کا نام کیوں شامل کیاگیا؟

پولیس وکیل طاہر کاظم نے کہاکہ شیریں مزاری کے خلاف 7مقدمات درج ہیں،شیریں مزاری کی ٹریول ہسٹری کافی زیادہ ہے۔

عدالت نے کہاکہ کیسز درج ہیں یا ٹریول ہسٹری زیادہ ہے، یہ تو کوئی بات نہ ہوئی۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *