سرگودھا(پاکستان امیج)سرگودھا میں مکان کی چھت گرنے سے 4افراد جاں بحق ہو گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ریسکیو ذرائع کاکہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ سرگودھا کے علاقے سیدوانہ میں پیش آیا، جس کے نیتجے میں 4افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا،ریسکیو ذرائع کاکہنا ہے کہ گھر کی بوسیدہ چھت پر اوور لوڈنگ کے باعث واقعہ پیش آیا۔
Pakistan Image