اسلام آباد(پاکستان امیج)سپریم کورٹ چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت پر ایف آئی اے تفتیشی کے بغیر نوٹس پیش ہونے پر برہم ہو گئی، جسٹس سردار طارق مسعود نے کہاکہ آپ کو کس نے بلایا ہے، پیچھے جا کر بیٹھ جائیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی،جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس عائشہ ملک بھی بنچ کا حصہ ہیں،وکیل سلمان صفدر نے ایف آئی آر عدالت میں پڑھ کر سنائی،جسٹس سردار طارق مسعود نے استفسار کیا کہ یہ معاملہ کب کا ہے ؟وکیل سلمان صفدر نے جواب دیا کہ یہ معاملہ 2022کا ہے،جسٹس سردار طارق مسعود نے کہاکہ اس پر آپ نے پورا سال ہی لگا دیاہے،کچھ دفعات میں سزا 2سال ، کچھ میں سزائے موت اور عمر قید ہے۔
ایف آئی اے تفتیشی کے بغیر نوٹس پیش ہونے پر عدالت نے برہمی کااظہار کیا،جسٹس سردار طارق مسعود نے کہاکہ آپ کو کس نے بلایا ہے، پیچھے جا کر بیٹھ جائیں۔
Pakistan Image