حساس تنصیبات پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی ، شاہ محمود قریشی سمیت 10پی ٹی آئی رہنما بھی ملزم نامزد

گوجرانوالہ(پاکستان امیج)حساس تنصیبات پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی ، شاہ محمود قریشی اور پرویز الٰہی سمیت 10پی ٹی آئی رہنما ؤ ں کوملزم نامزد کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق گوجرانوالہ انسداد دہشتگردی عدالت میں حساس تنصیبات پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں استغاثہ نے 9 مئی واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف چالان عدالت میں جمع کرا دیا۔

ذرائع جے آئی ٹی نے کہاکہ 9مئی واقعات میں ملوث 50ملزمان کو عدالت نے 27نومبر کو طلب کرلیا،مقدمے میں پی ٹی آئی کے 10رہنما بھی سازش کرنے کی دفعات کے تحت ملزم نامزد کئے گئے ہیں،مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی اور پرویز الٰہی بھی ملزم نامزد ہیں، نامزد ملزمان میں یاسمین راشد، زبیر نیازی اور اعجاز چودھری کے نام بھی شامل ہیں،مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ کینٹ گوجرانوالہ میں درج کیا گیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *