باجوڑ کی تحصیل خار میں زوردار دھماکا، ایک شخص جاں بحق

باجوڑ(پاکستان امیج) تحصیل خار کے علاقے پیشتو میں زور دار دھماکا ہوا، جس میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکا اتنا زوردار تھا کہ گاڑی کے پرخچے اڑ گئے۔ واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔

پولیس نے باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے پیشتو میں ہونے والے دھماکے کے بعد واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *