استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ نے کس شہر سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا؟

لاہور (پاکستان امیج) استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے لودھراں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کےمطابق جہانگیر ترین چند روز میں لودھراں کا دورہ کریں گے اور ووٹرز کو عشائیے کے بعد انتخابی مہم کے آغاز کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

سپریم کورٹ نے 15 دسمبر 2017 کو (ن) لیگی رہنما حنیف عباسی کی درخواست پر جہانگیر ترین کو نا اہل قرار دے دیا تھا تاہم رواں جون میں سینیٹ نے الیکش ایکٹ میں ترمیم کا بل منظور کیا تھا جس کے تحت نا اہلی کی زیادہ سے زیادہ مدت 5 سال مقرر کر دی گئی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *