خاور مانیکا کے انٹرویو پر پرویز الٰہی بھی پھٹ پڑے

اسلام آباد(پاکستان امیج)تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ خاور مانیکا کو اپنے ہی گھر کا پردہ چاک نہیں کرنا چاہئے تھا،جب چیئرمین پی ٹی آئی وزیراعظم تھے تو اس وقت خاور مانیکا کو انٹرویو دینا چاہئے تھا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شہبازشریف، نواز شریف کی وجہ سے ملک میں مہنگائی ہوئی،شہبازشریف، نواز شریف لاڈلے ہیں،ان کاکہناتھا کہ گیس کی قیمتیں دوبارہ بڑھ گئی ہیں،شہبازشریف اور نوازشریف نے عوام کا جینا مشکل کر دیا، شہباز شریف اور نواز کس منہ سے عوام سے ووٹ لیں گے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ سرکاری دفاتر سیاسی کام کررہے ہیں، الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہئے، لاہور میں بھی یہی ہورہا ہے، پولیس انتظامیہ ان کیلئے کس منہ سے ووٹ رہے ہیں، ان کا کہناتھا کہ شیڈول آئے گا تو ہم سپریم کورٹ جائیں گے، اللہ کے بعد سپریم کورٹ انصاف فراہم کرے گی،چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری سے قبل ہی آئی ایم ایف کے وفد کیساتھ ملاقات ہوئی۔

صدر تحریک انصاف نے کہاکہ بلے کے نشان پر الیکشن لڑیں گے،پارٹی چھوڑنے والے سب واپس آ جائیں گے، ووٹ پی ٹی آئی کا ہے،ان کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی کو نہ چھوڑیں، چیف الیکشن کمشنر ہمیں ہمارا حق دیں اور جلسے کرنے دیں،پرویز الٰہی نے کہاکہ ہمارا کپتان بھی تگڑا ہے، جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے ابھی ملاقات نہیں ہوئی،الیکشن شیڈول آنے کے بعد ٹکٹ ہمارا ہی ہوگا، ہماری انتخابی مہم کو نہیں روک سکتے،کسی کا دل کمزور ہے تو ساتھ وکیل کو کورنگ امیدوار کے طور پر کھڑا کرلے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *