لاہور (پاکستان امیج) پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری پر 9 مئی کو پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سانحہ 9 مئی کے دوران جلاؤ گھیراؤ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران پی ٹی آئی رہنماوں یاسمین راشد، روبینہ جمیل اور اعجاز چوہدری کو عدالت پیش کیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے پی ٹی آئی رہنماؤں پر فرد جرم عائد کی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔
عدالت نے ملزمان کے خلاف پراسکیوشن کے گواہان کو شہادت ریکارڈ کروانے کیلئے طلب کر لیا اور سماعت ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ 9 مئی کو پولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمہ لاہور کے تھانہ سرور روڈ میں درج ہے۔
Pakistan Image