چوہدری پرویز الٰہی نے رہا ہوتے ہی اپنی سیاسی جماعت تحریک انصاف سے متعلق بڑا اعلان کر دیا

لاہور(پاکستان امیج) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیاہے جس کے بعد انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ میں پرُ عزم ہوں اور پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑاہوں ۔
احاطہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کا کہناتھا کہ ن لیگ کی قیادت ملک کا بیڑا غرق کر کے لندن بھاگ گئی ہے ، عوام کو دو وقت کی روٹی بھی نہیں مل رہی ، جب بھی ن لیگ آئی ہے انہوں نے مہنگائی کی ہے ، اب تو آئی ایم ایف نے بھی کہہ دیاہے کہ الیکشن کروائیں، اس وقت ملک کی کوئی صورتحال نہیں ہے ، فوری الیکشن کروائے جائیں ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل قومی احتساب بیورو(نیب)نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو عدالت کے حکم پیش کیا، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔دوران سماعت جسٹس امجد رفیق نے استفسار کیا احتساب عدالت کو بتایا تھا کہ انٹراکورٹ اپیل خارج ہو گئی تھی؟نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ یہ میرے علم میں نہیں،جسٹس امجد رفیق نے کہا کہ اس کی مکمل انکوائری ہو گی،میں ابھی پرویز الٰہی کو فوری رہا کرنے کا حکم دے رہاہوں۔

عدالت نے پرویز الٰہی کی نیب گرفتاری کیخلاف درخواست پر فیصلہ سنا دیا، عدالت نے پرویز الہٰی کو رہا کرنے کا حکم دیدیا اور کسی بھی مقدمے میں گرفتار ی سےر وک دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں ، عدالتی حکم کے باوجود پرویز الٰہی کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا،جسٹس امجد رفیق نے کہاکہ آپ کی عزت انہی عدالتوں سے ہے،آپ پنگ پانگ کھیل رہے ہیں،کئی بار پرویز الٰہی کو ٹرائل کورٹ میں پیش کیا جا چکا ہے،حکومت کو چھوڑیں آپ پرویز الٰہی کو پیش کریں،حکومت نیب کے ساتھ تعاون نہیں کرتی تونہ کرے،پرویز الٰہی کو پیش نہ کیا گیا تو ڈی جی نیب کے وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *