ورلڈکپ میں خراب کارکردگی کے آفٹرشاکس، مزید 2 افراد کو پی سی بی نے نوکری سے نکال دیا

لاہور (پاکستان امیج) بھارت میں کھیلے گئے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کے آفٹر شاکس جاری ہیں۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے ساتھ جانے والے دونوں میڈیا مینجر کو بھی فارغ کردیا گیا۔بھارت سے ورلڈ کپ کے دوران واپس بلائے جانے والے احسن ناگی بورڈ کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے مستعفی ہوگئے۔ورلڈ کپ کے دوسرے میڈیا مینجر عمر فاروق کالسن بھی ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا نہیں جائیں گے جبکہ آسٹریلیا کے لیے میڈیا مینجر بھی نیا ہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *