آرٹیکل 62اور63پر عملدرآمد کرانے کیلئے متفرق درخواست ،الیکشن کمیشن ، وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹسز جاری

لاہور (پاکستان امیج)لاہور ہائیکورٹ نے آرٹیکل 62اور63پر عملدرآمد کرانے کیلئے متفرق درخواست پر الیکشن کمیشن ، وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں آرٹیکل 62اور63پر عملدرآمد کرانے کیلئے متفرق درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس شاہد کریم نے شہری منیر احمد کی متفرق درخواست پر سماعت کی ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 8فروری کو عام انتخابات ہونے ہیں،عدالت الیکشن کمیشن کو ڈیٹا مرتب کرکے شائع کرنے کی ہدایت دے،عدالت نے الیکشن کمیشن ، وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *