شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق درخواست میں ضمانت بعداز گرفتاری کی استدعا کی گئی ہے،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا،درخواست گزار کیخلاف بے بنیاد اور سیاسی مقدمہ بنایا گیا ہے،درخواست میں وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا 8نومبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *