تفتیش میں کسی تیسرے شخص کا ڈی این اے نہیں ،شاہنواز امیر کا میچ ہوا،پراسیکیوٹر کے سارہ انعام قتل کیس میں دلائل

اسلام آباد(پاکستان امیج) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سارہ انعام قتل کیس میں پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ تفتیش میں کسی تیسرے شخص کا ڈی این اے نہیں آیا،تفتیش میں شاہنواز امیر کا ڈی این اے میچ ہوا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سارہ انعام قتل کیس کی سماعت ہوئی،سیشن جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت کی،پراسیکیوٹر رانا حسن عباس کی جانب سے حتمی دلائل دیئے گئے، پراسیکیوٹر نے کہاکہ سارہ انعام کو ٹارچر کیا گیا، جسم پر بیشتر زخموں کے نشانات ہیں، تفتیش میں کسی تیسرے شخص کا ڈی این اے نہیں آیا،تفتیش میں شاہنواز امیر کا ڈی این اے میچ ہوا،شاہنواز امیر نے ثبوتوں کو ختم کرنے کی بھی کوشش کی، فارم ہاؤس کی سی سی ٹی وی ویڈیو 2دن قبل ڈسکنکٹ کی گئی تھی،شاہنواز امیر نے سارہ انعام کیساتھ ظالمانہ سکوک رکھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *