پولیس وردی میں ویڈیوز بنانے والا ٹک ٹاکر گرفتار کرلیاگیا

پشاور (پاکستان امیج) پولیس نے سوشل میڈیا پر پولیس یونیفارم میں ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے ٹک ٹاکر کو گرفتار کر لیا،پولیس نے ملزم کے قبضے سے پولیس وردی اور موبائل فون برآمد کر لیا جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے وردی میں ویڈیوز بناتا تھا اور ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کرتا تھا۔ پولیس کی حراست میں ملزم نے اپنی حرکت پر پشیمانی کا اظہار کیا اور کہا کہ آئندہ اس قسم کی ویڈیوز بنانے سے دریغ کروں گا۔ملزم نے دیگر ٹک ٹاکرز کو بھی پیغام دیا کہ کسی صورت پولیس یونیفارم اور پولیس کے خلاف ویڈیو نہ بنائیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *