مبینہ غیرشرعی نکاح کیس؛ وکیل شیر افضل مروت کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ میں مبینہ غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت وکیل شیر افضل مروت کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف دوران عدت نکاح کیس قابل سماعت قرار دینے کے سیشن عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی،وکیل شیر افضل مروت کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔

یاد رہے کہ دوران عدت نکاح کا کیس سیشن کورٹ نے قابل سماعت قرار دیا تھا،چیئرمین پی ٹی آئی نے فیصلے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کررکھی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *