لاہور ہائیکورٹ؛ بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست پر ایف آئی اے ، اینٹی کرپشن سے رپورٹ طلب

لاہور(پاکستان امیج)لاہور ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست پر ایف آئی اے ، اینٹی کرپشن سمیت تمام فریقین سے رپورٹ طلب کرلی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں بشری ٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے سرکاری وکیل سے مکالمہ کیا کہ درخواست گزار بشریٰ بی بی کو مقدمات کی تفصیلات چاہئے،سرکاری وکیل نے کہاکہ عدالت وقت دے تو بشریٰ بی بی پر مقدمات کی رپورٹ پیش کر دیتے ہیں،لاہور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے ، اینٹی کرپشن سمیت تمام فریقین سے رپورٹ طلب کرلی ،جسٹس شہرام سرور کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے 27نومبر تک مہلت دیدی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *