ورلڈکپ کے دوران انوشکا اور اتھیا شیٹی سے متعلق تبصرہ،ہربھجن سنگھ کو سخت تنقید کا سامنا

احمد آباد (پاکستان امیج)سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کمنٹری کے دوران انوشکا شرما اور اتھیا شیٹی سے متعلق ریمارکس پر تنقید کی زد میں آگئے۔

احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان آئی سی سی ورلڈ کپ کے فائنل میں کمنٹری کے دوران اُس وقت غیر متوقع موڑ آگیا جب ہربھجن سنگھ نے بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور اتھیا شیٹی پر اپنے تبصرے سے تنازع کھڑا کردیا۔

میچ کے دوران انوشکا اور اتھیا شیٹھی اسٹیڈیم میں ایک دوسرے سے گفتگو کررہی تھیں کہ کمنٹری باکس میں موجود ہر بھجن سنگھ نے کرکٹ کے بارے میں ان کی سمجھ پر سوال اٹھادیا۔

ہر بھجن نے کہا کہ ’’میں سوچ رہا ہوں کہ یہ بات کرکٹ کی ہو رہی ہوگی یا پھر فلموں کی کیونکہ کرکٹ کے بارے میں تو میں جانتا نہیں کتنی سمجھ ہوگی‘‘۔

ہربھجن کے ریمارکس پر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے اور ہربھجن کے تبصروں پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے خواتین کے احترام کی ضرورت پر زور دیا۔ مداحوں نے سوشل میڈیا پر ہربھجن کے ریمارکس کو نامناسب اور غیر ضروری قرار دیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *