آسٹریلین کپتان نے اپنے ایک جملے پر100فیصد عمل کردکھایا

احمد آباد (پاکستان امیج)آسٹریلین کپتان نے اپنے ایک جملے پر100فیصد عمل کردکھایا۔

انہوں نے بھارت کے احمد آباد کے اسٹیڈیم میں بھارتی شائقین کو خاموش کرانے کی ٹھان لی تھی ۔ آسٹریلوی کپتان نے فائنل میں ٹیم کو بھارتی شائقین کے سامنے جارحانہ کھیل پیش کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ پتہ ہے شائقین کی سپورٹ یکطرفہ ہوگی، لیکن کھیل میں اس سے زیادہ اطمینان بخش اور کوئی بات ہی نہیں کہ اپنی صلاحیت سے ایک بڑے ہجوم کو خاموش کرایا جائے اور یہی ہمارا مقصد ہے۔ ہم فائنل کھیلنے کےلئے ہر طرح سے تیار ہیں، ہم جانتے ہیں شائقین کی حمایت نہیں ہوگی لیکن اس کےلئے ہم تیار ہیں۔

پھر وہی ہوا آسٹریلیا نے بھارت کو ان کے گھر میں شکست دیکر چھٹی بار ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *