کپتان کےکھلاڑی پتوں کی طرح جھڑنےلگے،آصف نکئی بھی آئی پی پی میں شامل

لاہور (پاکستان امیج)کپتان کےکھلاڑی پتوں کی طرح جھڑنےلگے،پارٹی رہنماؤں کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو الوداع کہنے کا سلسلہ جاری ہے۔

سابق صوبائی وزیر مواصلات سردار آصف نکئی پی ٹی آئی چھوڑکر استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے،انہوں نے جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان سے ملاقات کی جس میں سردار آصف نکئی کی جانب سے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا گیا۔

پیٹرن ان چیف آئی پی پی جہانگیر ترین اور صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے سردار آصف نکئی کا پارٹی میں شمولیت پر خیر مقدم کیا ،اس موقع پر سینئر رہنما آئی پی پی عون چودھری، نعمان لنگڑیال اور صمصام بخاری بھی موجودتھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *