لاہور(پاکستان امیج)پاکستان مسلم لیگ( ن) نے آئندہ الیکشن کی شفافیت سے متعلق آصف زرداری کے بیان کی تائید کردی ہے۔ترجمان مسلم لیگ( ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آصف زرداری کا بیان اہم ہے،( ن) لیگ اگلے الیکشن سے متعلق آصف زرداری کے بیان کی توثیق کرتی ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ آصف زرداری اگلا الیکشن شفاف ہوتا دیکھ رہے ہیں انہیں الیکشن کمیشن پر بھی اعتماد ہے۔ترجمان مسلم لیگ (ن) کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے مخالفین کو بھی نظر آرہا ہے کہ اگلا وزیراعظم نواز شریف ہوگا، 16 ماہ کی کارکردگی سے متعلق بلاول کے بیان پر (ن) لیگ ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ شہباز شریف نے تمام فیصلے کابینہ کی مشاورت سے کیے جس میں سب شامل تھے۔
Pakistan Image