نیب کا پرویز الٰہی کو لاہور ہائیکورٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ

لاہور (پاکستان امیج)قومی احتساب بیورو(نیب)نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو لاہور ہائیکورٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے،نیب ٹیم پرویز الٰہی کو لے کر نیب آفس سے ہائیکورٹ روانہ ہو گئی ۔

قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الٰہی کی نیب میں گرفتاری کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی، عدالتی حکم کے باوجود پرویز الٰہی کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، جسٹس امجد رفیق نے کہاکہ آپ کی عزت انہی عدالتوں سے ہے،آپ پنگ پانگ کھیل رہے ہیں،کئی بار پرویز الٰہی کو ٹرائل کورٹ میں پیش کیا جا چکا ہے، حکومت کو چھوڑیں آپ پرویز الٰہی کو پیش کریں،حکومت نیب کے ساتھ تعاون نہیں کرتی تونہ کرے،پرویز الٰہی کو پیش نہ کیا گیا تو ڈی جی نیب کے وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے،عدالت نے ایک گھنٹے میں پرویز الٰہی کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *