خیبر پختونخوا میں آج سے شدید بارشوں کی پیشگوئی، فلیش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

پشاور(پاکستان امیج)خیبر پختون خوا میں آج سے 4 اپریل کے دوران شدید بارشوں کے باعث مقامی ندی نالوں میں فلیش فلڈ کا خطرہ جبکہ فیلش کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آندھی، ژالہ باری اور آسمانی بجلی کے باعث کمزور ڈھانچوں بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، سولر پینلز وغیرہ اورکھڑی فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ سیاح اور مسافر غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دورانِ سفر خصوصی احتیاط برتیں۔

آج خیبر، اورکزئی، کرم ، ہنگو، کوہاٹ، کرک، بنوں، وزیرستان جنوبی اور شمالی، ٹانک اور ڈی آئی خان کے اضلاع میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ کا امکان ہے۔

چترال، دیر بالائی اور زیریں، باجوڑ، سوات، بونیر، مالاکنڈ، شانگلہ، کوہستان بالائی اور زیریں میں گرچ چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ کولائی پالس، تورغر، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان،مہمند، پشاور، چارسدہ اور نوشہرہ کے اضلاع میں تیز ہواؤں، آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری اور موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

گزشتہ روز ڈیرہ میں 21 میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ پارا چنار میں 17 ملی میٹر اور بنوں مین 9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ درجہ حرارت ڈیرہ اسماعیل خان میں 30 اور کالام میں کم سے کم 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

محسن نقوی کا 4 مختلف پراجیکٹس کا دورہ، سہولیات بہتر بنانے پر زور

اسلام آباد(پاکستان امیج) محسن نقوی نے اسلام آباد میں مسلسل 4 گھنٹے کے دوران 4 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email